چاند مشن،پاکستان اپنا پہلا مصنوعی سیارہ 3 مئی کو روانہ کرے گا

بدھ 01 مئی 2024ء

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 3 مئی کو چاند پر روانہ ہوگا،تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمرپاکستان نے چین کے اشتراک سے تیار کیا ہے جس کو چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کے ذریعے چاند کےلئے روانہ کیا جائے گا،یہ پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ہو جو چاند پر جائے گا ادارہ برائے سپیس ٹیکنالوجی کے اعلامیے کے مطابق مصنوعی سیارے آئی کیوں قمرکا وزن 7 کلو گرام ہو گا جس میں 2 آپٹیکل کیمرے نصب ہوں گے اور اسکو چاند پر بھجوانے کےلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اعلامیے کے مطابق آئی کیوب قمر لانگ مارچ 5 فائیو راکٹ کی مدد سے 3 مئی کو روانہ کیا جائے گا ، مشن کی کور ٹیم کے رکن پروفیسر ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق 3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پرپاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پربھیجا جائے گا،مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا،آئی کیوب قمر چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیارکیاگیا ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گااور مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی۔ جبکہ چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا ڈاکٹر خرم کے مطابق چانگ ای 6 مشن چاند کی سطح پر موجود مٹی اور چٹانوں کے نمونے جمع کرے گا۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف