ایک ہفتے کے دوران چار سیارچے زمین کے قریب سے گزریں گے ،ناسا

جمعرات 07  ستمبر 2023ء

آٹھ ستمبر سے بارہ ستمبر کے دوران زمین کے قریب سے چار سیارچے گزریں گے۔ تاہم ان سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق دو سیارچے 8 ستمبر کو زمین کے قریب سے گزریں گے۔ ان میں کیو سی 5 نامی سیارچے کا سائز 79 فٹ جبکہ جی ای نامی سیارچے کا سائز 26 فٹ کے قریب ہے۔ ناسا کے مطابق کیو سی 5 سیارچہ تقریباً 41 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سےجبکہ جی ای سیارچہ زمین سے 56 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ امریکی خلائی ادارے کے مطابق جہاز کے برابر دوسرے سیارچے کیو ایف 6 کا سائز تقریباً 68 فِٹ ہے اور یہ 10 ستمبر کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔ اسکا زمین سے فاصلہ صرف 25 لاکھ کلو میٹر ہوگا ناسا کے مطابق چوتھا اور آخری سیارچہ آر ٹی ٹو 12 ستمبر کو زمین کے پاس سے گزرے گا، یہ سیارچہ زمین سے 41 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ قبل ازیں 6 ستمبر کو جے اے 5 نامی سیارچہ زمین سے 49 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزر چکا ہے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم