این سی او سی کا اجلاس،کورونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس پاکستان میں نہیں

پیر 26 دسمبر 2022ء

چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس،کورونا کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ،نئے ویرئینٹ کا کوئی کیس پاکستان میں سامنے نہیں آیا ،اجلاس کے دوران بریفنگ این سی او سی کا اجلاس چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیر صدارت ہوا جس میں کورونا کے نئے ویرینٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران قومی ادارہ بر صحت کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی،بریفنگ میں شرکاء کو بتایا گیا کہ کورونا کے نئے ویرنینٹ کا کوئی کیس پاکستان میں سامنے نہیں آیا، متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، اورکورونا کی کسی بھی نئے ویرنینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی، لوگ محفوظ ہیں، اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کورونا وائرس سے متعلق ترمیم شدہ ایڈوائزری ایشو کرنے کی ہدایت کی اورہنگامی صورتحال میں کورونا کیسز سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں میں ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کردی




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟