سوتے وقت بھاری کمبل اوڑھنا اچھی نیند کےلئےمثبت ہے،سویڈش تحقیق

جمعرات 15 دسمبر 2022ء

وزنی کمبل بہتر نیند،سویڈن میں ہونے والی تحقیق نے سوتے وقت بھاری کمبل اوڑھنے کو مثبت قرار دے دیا ۔ سوئیڈن کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق وزنی کمبل گہری اور آرام دہ نیند کا سبب بننے والے ہارمون کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں،تحقیق کے مطابق وہ لوگ جنہوں نے سوتے وقت وزنی کمبل اوڑھا ان میں ایک عام کمبل اوڑھنے والوں کی نسبت میلاٹونِن کی سطح 30 فی صد سے زائد تھی، میلاٹونِن ہارمون دماغ سے قدرتی طور پر رات میں خارج کیا جاتا ہے تاکہ کسی شخص کو تھکا ہوا محسوس کرا سکے اور ہماری اندرونی گھڑی کو ترتیب دے سکے۔ وزنی کمبلوں اعصابی نظام کو آرام دہ کرتا ہے، جب آپ تناؤ میں ہوتے ہیں تو آپ کا دل تیزی سے دھڑکتا ہے جو میلاٹونِن کی پیداوار ورکنے کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق کے دوران محققین نے 26 افراد کا دو راتوں تک معائنہ کیا۔ ایک رات میں شرکاء وزنی کمبل اوڑھ کر سوئے جبکہ دوسری رات انہوں نے معمول کی چادر استعمال کی۔ جرنل آف سلِیپ ریسرچ میں شائع ہونے والی تحقیق میں شریک افراد کے لعاب کا نمونہ لیا گیا۔ نتائج میں معلوم ہوا وزنی کمبل اوڑھ کر سونے والوں میں میلاٹونِن کی پیداوار تیس فیصد زائد تھی




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟