ادویات کی قلت کامعاملہ،جان بچانے والی سولہ ادویات کی رجسٹریشن مکمل

منگل 19  ستمبر 2023ء

ملکی مارکیٹ سے غائب ادویات واپس لانے کے پلان پر عملدرآمد جاری، جان بچانے والی نئی اہم ادویات کی فوری رجسٹریشن جاری، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سولہ ادویات کی رجسٹریشن مکمل کرلی ذرائع کے مطابق ملک میں نایاب دوا کے فارمولہ والی متبادل دوا ہنگامی طور پر رجسٹرڈ کی جا رہی ہے، کمپنیز کو باری سے ہٹ کر میڈیسن رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ہائیپر ٹیشن کے انجکشن لیبیٹالول کی ہنگامی رجسٹریشن کر لی ہے، کیلشیئم کی کمی دور کرنے والے انجکشن کی رجسٹریشن اوربچوں کو ہارٹ فیل سے بچائو کا ڈیگوکسن نامی انجکشن رجسٹرڈکر لیا گیا ہے سریہ ذرائع کے مطابق کولیسٹرول کمی میں استعمال ہونے والا کولیسٹرامائن پاوڈر ،بائی پولر ڈس آرڈر کی دوا، امراض چشم ڈراپس اورمرگی کی گولی اور انجکشن کی فوری رجسٹریشن کر لی گئی ہے، سرجری کیلئے بیہوش کرنے والا اینستھیزیا انجکشن پروپوفول،خون پتلا کرنے والے ہیپارن فارمولہ کے انجکشن کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے ڈریپ ذرائع کے مطابق نوزائیدہ کی بیماری رہیسس کے علاج کے انجکشن ،ہارٹ اٹیک میں پیچیدگی سے بچاو کے انجکشن مہلک ڈائریا علاج کے انجکشن، مرگی کی گولی کاربامیزاپائن,بیکٹیریل انفیکشن کے پینسیلین جی نامی انجکشن اورہڈیوں کی کمزوری کے انجکشن، سکن انفیکشن کریم رجسٹرڈ کر لی گئی، ذرائع کے مطابق فارما کمپنیز رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ملنے پر فوری پیداوار شروع کریں گی،اہم ادویات کی دستیابی کیلئے باری سے ہٹ کر رجسٹریشن کا فیصلہ ہوا تھا،جبکہ نایاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں لائے جائیں گے،اہم ادویات رجسٹریشن کی مزید درخواستوں پر کارروائی جاری ہے، اوربرانڈ رجسٹرڈ کرانے والی کمپنیز نے فوری پیداوار کی یقین دہانی کرائی ہے، زرائع کے مطابق تمام ادویات کی رجسٹریشن سریہ بورڈ نے کی




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟