مہنگائی بے قابو،آلو،پیاز سمیت متعدد اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ

جمعه 02 دسمبر 2022ء

مہنگائی بے قابو،ایک ماہ میں آلو ، پیاز ، انڈے اور چینی سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 33.42، آلو 14.57 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ انڈے 5.34 ،چینی 3.67 اور چائے 14.79 فیصد مہنگی ہوئی ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ 46.29 فیصد، سرسوں کا تیل 44.7 فیصد اورگندم 43.4 مہنگی ہوئی ہے،نومبر میں بجلی چارجز 0.34 فیصد اور مائع ایندھن 3 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق سبزیاں 26.42 فیصد، دال مسور 11.17 فیصد سستی ہوئیں جب کہ ٹماٹر9.56، دال چنا 5.51 فیصد،چکن 5.08 فیصد، دال مونگ 3 فیصد، دال ماش 4.3 فیصد اور سفید چنے 2 فیصد سستے ہوئے ہیں




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام