روس پر تیل کی برآمد کے حوالے سے پابندی نہیں،پاکستان کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 30 نومبر 2022ء

روس سے خام تیل کی برآمد، امریکی محکمہ خارجہ کا موقف سامنے آگیا،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےپاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں،روس پر تیل برآمد کی کوئی پابندی نہیں لگائی،ہر ملک کو اپنی ضروریات کے مطابق فیصلے کرنے ہونگے۔ امریکی محکمہ خا رجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر مہنگے تیل کے عالمی منڈی پر اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن ہر ملک کو اپنے حالات اور تیل کی ضروریات کے مطابق فیصلہ لینا ہو گا، پاکستان کو اسوقت گیس اور خام تیل کی عالمی منڈی میں مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث ملک میں توانائی کا بحران دن بدن شدت اختیار کر رہا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی مقامی سطح پر قیمتوں نے بھی عام آدمی کی معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے واضح رہے کہ پاکستان روس سے سستے تیل اور گیس کی درآمد کےلئے کوشش کر رہا ہے اور اس حوالے سے مذاکرات کےلئے ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی روس کے دورے پر ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان