ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات،قومی ایئر لائن کو لاکھوں ڈالر کا نقصان

هفته 08 جولائی 2023ء

ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ،قومی ایئر لائن کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 6 ماہ کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 61 واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں، جن میں قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کےطیاروں کےساتھ پرندے ٹکرانے کے 39 واقعات ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے قومی ائیرلائن کو لاکھوں ڈالرکا نقصان ہوا ہے، 4 واقعات میں طیاروں کے انجن کو نقصان پہنچا،اور کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑین، ذرائع کے مطابق چھ ماہ کے دوران کراچی ائیر پورٹ پر 19 اور لاہور ائیرپورٹ پر17 پرندے طیاروں سے ٹکرائے،اس کے علاوہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر 6 ماہ کے دوران پانچ واقعات رپورٹ ہوئے، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایک، سکھر ائیرپورٹ پر 2،کوئٹہ 4، پشاور ایک،گلگت ایک اور ملتان ائیرپورٹ پر 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام