پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

جمعه 06 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے آخری دن اپنی اننگز بغیر کسی رنز کے دو کھلاڑی آوٹ پر شروع کی تو اوپنر کھلاڑی امام الحق ایش سودی کی گیند پر بولڈ ہوئے، انہوں نے 12 رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان کی چوتھی وکٹ 77 رنز پر گری جب بابر اعظم 27 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود بھی صرف 35 رنز کی اننگز کھیل سکے۔ سرفراز اور سعود شکیل نے کیوی بولرز کے سامنے مزاحمت کی اور چھٹی وکٹ پر 132 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم سعود شکیل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، میچ کے آخری دن کی خاص بات سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی ایک سو اٹھارہ رنز کی شاندار اننگز تھی،ٹیسٹ کے آخری دن نیوزی لینڈکے 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 304رنزبنائے، پاکستان کو جیت کیلئے 15 رنز اور نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ درکار تھی لیکن کم روشنی کےباعث کھیل ختم کردیا گیا اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی ڈرا پر اختتام پذیر ہوگئی ہے واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے