کراچی ٹیست،تیسرا دن،پاکستان نے نو وکٹ پر چار سو سات رنز بنا لئے

بدھ 04 جنوری 2023ء

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز ایک سو چون رنز تین کھلاڑی آوٹ پر شروع کیا تو29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق تراسی رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے،جبکہ سرفراز احمد اٹھہتر اور سلمان آغا اکتالیس رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے،باقی کھلاڑیوں میں حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سعود شکیل ایک سو چوبیس اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے،نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے تین،ایش سودھی نے دو جبکہ ٹم سائوتھی،میٹ ہنری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو انچاس رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کےلئے پاکستان کو بیالیس رنز درکار ہیں جبکہ اسکی ایک وکٹ باقی ہے




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر