وزیراعظم کا پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ،لارڈز میں میچ دیکھنے اور سابق کرکٹرز کا ذکر

پیر 05 دسمبر 2022ء

انگلنیڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں وزیراعظم کا عشائیہ،شہبازشریف نے کرکٹ کی یادیں تازہ کیں،جیت پر مہمان ٹیم کو مبارکباد بھی دی، کہا ہم ملتان میں کم بیک کریں گے، وزیراعظم نے یاد دلایا ہمارے برطانیہ سے اچھے تعلقات ہیں،برطانوی ٹیم نے دہشتگردی کے آسیب سے نجات ملنے کے بعد پاکستان کے گراونڈز کی رونق میں اضافہ کیا راولپنڈی ٹیسٹ میں جیت کے بعد مہمان ٹیم کی خوشیاں دوبالا، اسلام آباد میں وزیراعظم نے عشائیہ دیا، شہبازشریف نے کرکٹ کی یادیں تازہ کرتے ہوئےپاکستان کے سابقہ کرکٹرکا تذکرہ کیا یہ بھی بتایا کہ میں جب جوان تھا تو لارڈ میں میچ دیکھا تھا۔ شہبازشریف نے وطن عزیز میں امن کے قیام کےلئے پاکستانی فورسز کی قربانیوں کو بھی سراہا،سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر انگلش کپتان بین اسٹوک کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کے کام کی تعریف کی،اوررمیض کے والد سے پرانی شناسی کا ذکر کیا، برطانیہ سے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے شہبازشریف نے پاک برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ عشائیے میں وفاقی وزرا،سفارتکاروں، چیٸرمین پی سی بی سمیت دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خصوصی شرکت کی،رمیض راجہ نے انگلینڈ کی جیت کا کریڈٹ انگلش کوچ کو دیا، چیرمین پی سی بی نے دعوی کیا ملتان میں ایک نئی پاکستانی کرکٹ نظر آئے گی




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار