جونیئر ہاکی ورلڈکپ،پاکستان نے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

هفته 09 دسمبر 2023ء

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں کھیلے جانے والے آخری پول میچ میں پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ تاہم قومی ٹیم نے بہتر پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا، بیلجیئم کے کھلاڑی جیک نے پہلے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف ملنے والے پنالٹی کارنر کے ذریعہ گول اسکور کرکے بیلجیئم کو برتری دلائی،بعد ازیں پاکستان کو دو پنلٹی کارنر ملے لیکن پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بال کو گول کی راہ دکھانے میں ناکام رہے پہلے ہاف کے اختتام تک بیلجیئم کو پاکستان پر ایک گول کی برتری حاصل رہی۔ پاکستان کو کھیل کے 42ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر حاصل کرنے کا موقع ملا، ارباز احمد نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول اسکور کرکے بیلجیئم کی برتری کا خاتمہ کردیا۔ میچ کے اختتام تک اسکور 1-1 گول سے برابر رہا۔ جونیئر ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ اسپین سے ہوگا




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات