ورلڈ مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ ،پاکستانی فائٹر شاہزیب سیمی فائنل میں پہنچ گئے

هفته 09 دسمبر 2023ء

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ ، پاکستانی فائٹر شاہزیب امریکی حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنکاک میں جاری ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے شاہزیب کا مقابلہ امریکی فائٹر سیلیب اسپیئرز سے تھا۔ جس میں شاہزیب نے جارحانہ انداز اپنایا شاہزیب نے رِنگ میں امریکی فائٹر پر مکمل حاوی نظر آئے اور کہیں بھی اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا، پہلے ہی راؤنڈ میں زوردار پنچز اور ککس کی برسات کرتے ہوئے حریف کو دفاعی حکمت عملی پر مجبور کردیا۔ پہلے کی طرح دوسرا راؤنڈ بھی شاہزیب کے حق میں رہا جبکہ تیسرے راؤنڈ میں امریکی فائٹر شاہزیب کے داؤ کے آگے بے بس ہو کر شکست کھا گئے۔ امریکی حریف کے خلاف شاندارجیت کے ساتھ ہی شاہزیب نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے فائٹر سے ہوگا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد