چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

بدھ 08 نومبر 2023ء

سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کا آغاز مارگلہ گرینز گالف کلب میں کردیا گیا، اس موقع پر کمانڈر نارتھ کموڈور خان محمود آصف نے میڈیا کو ایونٹ کے حوالے سے بریف کیا۔ 16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2023 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کمانڈر نارتھ و پیٹرن پاکستان نیوی گالف (نارتھ) کموڈور خان محمود آصف نے کا کہنا تھا کہ سی این ایس امیچور گالف کپ کے میچز چار بڑی کیٹیگریز میں کھیلے جائیں گے جن میں مردوں کے امیچور (54 ہولز)، خواتین امیچور (36 ہولز)، سینئرز امیچور (36 ہولز) اور جونیئرز امیچور(18 ہولز)شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہمانوں اور اسپانسرز کے لیے9 ہولز پر مشتمل دعوتی میچ بھی کھیلا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے سی این ایس امیچور گالف کپ کا آغاز 2007میں اسلام آباد سے کیا جس کا مقصد پاکستان گالف فیڈریشن کے کلینڈر میں قومی سطح کے گالف مقابلے کی شمولیت تھا۔ تب سے یہ قومی گالف سرکٹ کا ایک باقاعدہ اور بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔ مقابلے کی افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری افسران، اسپانسرز، گالف کے کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات