کرکٹ ورلڈکپ ،پاکستان نے نیدر لینڈ کو 287 رنز کا ہدف دے دیا

جمعه 06 اکتوبر 2023ء

پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ مشن کا آغاز کردیا،پہلے میچ میں نیدر لینڈ کو جیت کےلئے 287 رنز کا ہدف دے دیا حیدر آباد دکن میں کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے میچ میں قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل ٹیم کو سنبھالااور اسکور 100 سے اوپر تک پہنچایا۔سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔سعود شکیل نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی یہ دوسری ففٹی مکمل کی جس میں انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے تاہم کھیل کے 29 ویں اوور میں سعود شکیل 68 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد محمد افتخار بھی 9 رنز پرپویلین لوٹ گئے جبکہ شاداب خان بھی 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد نواز نے انتالیس رنز بنائے،حسن علی صفر،اور حارث رؤف نے سولہ رنز بنائے،شاہین شاہ تیرہ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،پاکستان کے مجموعی سکور میں نو رنز ایکسٹراز شامل تھے نیدر لینڈ کی جانب آریان دت،لوگن وین ڈیک،پال مین میکرن نے ایک ایک ،کولن ایکرمین نے دو،بس دیلیڈی نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ