کنگ سلیمان ریلیف نے متاثرین سیلاب میں موسم سرما کے پیکج کی تقسیم شروع کر دی

پیر 28 نومبر 2022ء

کنگ سلمان ریلیف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے موسم سرما کے پیکج کی تقسیم کا عمل شروع کردیا۔ سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال غیر معمولی طور پر تیز مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے جان لیوا سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔ تباہی سے نمٹنے کے لیے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امداد کی فراہمی میں مصروف عمل ہے ترجمان کے مطابق موسم سرما پیکج کے تحت پاکستان کے 14 اضلاع (گانچے ، سکردو ، نگر ، استور ، غزر ، چترال ، سوات ، اپر دیر ، مانسہرہ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، دادو ، جام شورو ، قمبر شھدا کوٹ) میں موسم سرما ریلیف پیکج تقسیم کیا جا ربا ہے موسم سرما پیکیج میں 50000 رضائیاں اور 25000 ونٹر کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہونگے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد