میکسیکو،بار سے نکالے جانے والے شخص نے بار کو آگ لگادی،گیارہ افراد ہلاک |
|
اتوار 23 جولائی 2023ء | |
شمالی میکسیکو میں بار سے نکالے جانے والے شخص نے مشتعل ہو کر بار کو آگ لگادی،گیارہ افراد ہلاک میڈیا رپورٹس کے مطابق سان لوئس ریو کولوراڈو میں واقع بارمیں خواتین کو تنگ کرنے پر نشے میں دھت نوجوان کو زبردستی نکال دیا گیا جس پر نوجوان مشتعل ہوگیا اور واپس آکر بار کو آگ لگادی رپورٹس کے مطابق ملزم نے بار میں بارودی مواد پھینکا جس کے باعث اندر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد کو ہسپتال منتقل کر کیاگیاہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم کو انتظامیہ کی جانب سے بار سے باہر نکالا گیا تو کچھ دیر بعد واپس آکر بار میں کوئی جلتی ہوئی چیز پھینکی تھی جو ممکنہ طور پر کاک ٹیل ایندھن بم تھا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا، تاہم پولیس ملزم کہ گرفتاری کےلئے کوشش کر رہی ہے۔ |