سعودی شہری ذاتی وزٹ ویزا پر دوستوں کو عمرہ کےلئے بلا سکتے ہیں،سعودی عرب نے نئی سکیم متعارف کرادی

جمعه 21 جولائی 2023ء

سعودی شہری دوستوں کو عمرہ کیلئے مدعو کر سکتے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی سکیم متعارف کرادی بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی شہری دوستوں کو ’ذاتی وزٹ ویزا‘ پر عمرہ کے لیے بلاسکتے ہیں۔ یہ ویزا سنگل اور ملٹی پل انٹری دونوں صورتوں کےلئے علیحدہ علیحدہ جاری کیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ویزا پر عمرہ، مسجد نبوی اور روضہ اقدسﷺ کی زیارت کی جاسکے گی۔ سعودی حکام کے مطابق سنگل انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن ہے اور یہ مزید 90 دن تک بڑھائی جا سکتی ہے سعودی حکام کے مطابق ملٹی انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن اور مزید ایک سال تک بڑھ سکتی ہے۔ حکام کے مطابق وزارت خارجہ میں ’ذاتی ویزا‘ کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان