امریکہ ریاست الاسکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

اتوار 16 جولائی 2023ء

امریکی ریاست الاسکا میں زلزلہ،ریکٹر سکیل پر شدت 7.2 ریکارڈ،سونامی کی وارننگ جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،امریکی زلزلہ پیما مرکز نے پہلے زلزلے کی گہرائی 9.3کلو میٹر اور شدت 7.4 بتائی تھی مگر پھر اسے بدل دیا۔تھوڑی دیر بعدزلزلے کی گہرائی 32.6 کلومیٹر جبکہ اس کی شدت 7.2 بتائی گئی رپورٹس کے مطابق امریکی سونامی وارننگ سسٹم کی جانب سے زلزلے کے بعد قریب واقع علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے الاسکا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق Aleutian آئی لینڈز میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے سے بہت کم افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟