دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں دس کھرب ڈالر کی کمی

بدھ 01 مارچ 2023ء

نائٹ فرینک ویلتھ رپورٹ کی سالانہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں امیر ترین دو لاکھ اٹھارہ ہزار افراد کی دولت میں دوہزار بائیس میں دس فیصد کمی آئی جو دس کھرب ڈالر بنتی ہے لیکن اسکے باوجود بھی امیر ترین افراد نے مہنگی جائیدایں خریدیں رپورٹ کے مطابق یوکرین روس جنگ کے باعث یورپ کو توانائی بحران کا سامنا ہوا اور مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ہوا، دنیا بھر میں شرح سود میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یورپ کے امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال میں سب سے زیادہ کمی آئی جہاں دولت میں کمی کی شرح سترہ فیصد رہی جبکہ اوشیانا میں گیارہ فیصد، امریکا میں دس فیصد، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں،سات فیصد جبکہ افریقا میں پانچ فیصد تک کمی کی شرح ریکارڈ کی گئی




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے