وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاوور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا

جمعرات 02 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں نیوکلیئر پاوور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا ہے جس کے بعد کراچی میں نیوکلیئر بجلی کی مجموعی پیداوار دوہزار دو سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہ چین اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،پاکستان اسوقت ستائیس ارب ڈالر کی سالانہ پٹرولیم مصنوعات درآمد کر رہا ہے،اسوقت پاکستان کو سستے فیول کی فراہمی کی ضرورت یے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان میں ساٹھ ہزار میگاوات پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے،دیامیر بھاشا اور داسو ڈیم کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ سی پیک کے تحت بھی مختلف بجلی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی نیوکلیئر پاوور پلانٹ کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مددملے گی




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم