سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پیر 16 جنوری 2023ء

لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار کے احاطے میں پیش آیا جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں ، فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی جو سائل کے طور پر آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر معاملہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم حقائق تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکیں گے، پولیس ملزم کے اسلحے سمیت ہائیکورٹ بار احاطے میں داخلے کے حوالے سے بھی تفتیش کر رہی ہے واضح رہے کہمعروف قانون دان لطیف آفریدی 1943 میں قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں پیدا ہوئے ،خیبرلاکالج سے وکالت کی ڈگری لیکر انیس سو انہتر میں وکالت کا باقاعدہ آغاز کیا، سات مرتبہ پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہے جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ اسی کی دہائی میں لطیف آفریدی پاکستان نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب ہوئے، مارشل لا کے مختلف ادوار میں لطیف آفریدی نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں لطیف آفریدی 1997میں عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر این اے 46 قبائلی حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور