کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی،چیف الیکشن کمشنر

جمعه 06 جنوری 2023ء

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دوہری الیکٹورل فہرستوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے وکیل سے کہا کہ آپ مختلف فورمز پرگئے لیکن پہلے کبھی یہ مسئلہ نہیں اٹھایا، کوئی اور بھی مسئلہ ہے تو وہ بھی آج ہی بتا دیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے وکیل سے کہا کہ آپ غلط بیان دے رہے ہیں کہ دوہرے الیکٹورل رولز استعمال ہورہے ہیں، ہم آپ کی بات کو مسترد کرتے ہیں کہ دوہرے الیکٹورل رولز پر الیکشن ہورہے ہیں،آپ کے اب تک کے دلائل غیر متعلقہ ہیں، سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوسکتی، الیکشن کرانا ہمای ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار