کمانڈر سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

جمعرات 15 دسمبر 2022ء

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کادورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات، دونوں ممالک کے عسکری وفود کے مابین بھی بات چیت، باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور سیکیورٹی صورتحال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال،، آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل مائیکل ایرک کوریلا کو گارڈ آف آنر پیش کیا، بعد ازاں کمانڈر سینٹ کام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور سلامتی کی صورتحال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں، سیلاب سے ریلیف اور علاقائی امن کے لئے کوششوں کا اعتراف کیا، وفد طورخم کا دورہ بھی کرے گا، جہاں انہیں انسداد دہشت گردی اور پاکستان افغانستان بارڈر پر بارڈر مینجمنٹ کے امور سے آگاہ کیا جائے گا،،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔