ملک کے تابناک مستقبل کےلئے اختلافات بھلا سکتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

پیر 12 دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں ملک کے تابناک مستقبل کےلئے اختلافات بھلا سکتے ہیں ،لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،جنرل باجوہ عمران خان کے محسن تھے لیکن عمران نیازی محسن کش نکلے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ گزشتہ دور حکومت میں ہمارے خاندان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن برطانیہ کی این سی اے کی تحقیقات میں اللہ نے ہمیں عزت دی اور ہمیں کلین چٹ ملی۔تین سال بعد ڈیلی میل نے ہم سے غیر مشروط معافی مانگی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے، عمران نیازی نے ڈونرز کو پیغام دیا کہ پاکستان کو ایک پیسہ نہ دینا۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور ریاست کو بچانے کیلئے اپنی سیاست قربان کی، عمران نیازی اپنے آخری دنوں میں ہمارے لیے کانٹے بچھائے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے سابق وزیر اعظم کو خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی دی، وہ گھڑی بیچ دی گئی، اس اقدام سے پاکستان کو بدنام کیا، عمران نیازی گھڑی بیچی، رسید بھی جعلی دکھائی اور فراڈ کیا۔ ان کامزید کہنا تھاکہ عمران نیازی نے چار سالہ دور میں جھوٹ، بغض، انا اور مخالفین کے خلاف مقدمات کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اگر یہ وقت ملک کی بہتری پر لگاتے تو آج یہ حال نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، انشاء اللہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، عمران خان نے قوم کے ساتھ 190 ملین پاؤنڈ کا فراڈ کیا، اس سے بڑا اور کیا فراڈ ہو گا؟ کابینہ کو بند لفافہ دکھا کر منظوری لے لی گئی۔ وزیراعظم کا مزید کہناتھاکہ یہ گھڑی عمران خان کی نہیں تھی، یہ 22 کروڑ عوام کی عزت تھی، انہوں نے کہا کہ عمران خان، جنرل (ر) باجوہ تو آپ کےمحسن ہیں، آپ تو محسن کش نکلے، وہ ریٹائر ہو گئے ہیں، اب ان کو آرام سے زندگی گزارنے دیں، نئے آرمی چیف پروفیشنل ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ایوان صدر میں اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات میری اجازت سے ہوئی تھی، پاکستان کی ترقی اور معاشی بحالی کے لیے ہم سو قدم آگے بڑھ سکتے ہیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے ہم تمام اختلافات بھلا سکتے ہیں لیکن ملک کو نقصان پہنچانے والے سے کیا مذاکرات کیے جا سکتے ہیں؟ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی انا کو مارنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے 20 فیصد سے بھی زائد کابینہ کے فیصلے سرکولیشن کے ذریعے کیے ہوں تو میں جواب دہ ہوں، بری گورننس میں پی ٹی آئی نے نئی مثال قائم کی ہے۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد