چمن جیسے واقعات کو روکنےکےلئے افغان حکومت اقدامات یقینی بنائے،وزیراعظم شہباز شریف |
|
پیر 12 دسمبر 2022ء | |
وزیراعظم شہبازشریف کی افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت ،بولے افغان حکومت یقینی بنائے مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن کے علاقے میں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے متعدد پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔ افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ قابل مذمت ہے، افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں، |