پاکستان نے غیر ملکی افواج کو اڈے فراہم کرنے کی خبریں مسترد کردیں

جمعرات 02 مئی 2024ء

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ کسی غیرملکی قوت کو کسی دوسرے ملک کے خلاف اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ اڈے دینے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام باتیں بےبنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، رفح میں کسی بھی قسم کا حملہ ناقابل قبول ہے، عالمی برادری اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرے، عالمی برادری اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کی تحقیقات کرے۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، اپنے شہریوں کو نشانہ بنانا ہماری پالیسی نہیں، ان کے الزامات بے بنیاد، سیاسی اور غلط ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ کی او آئی سی کانفرنس کے موقع پر کئی ملاقاتیں طے ہیں، دو طرفہ ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، فلسطین کی صورت حال، موسمیاتی تبدیلی اور مسلم امہ کے مسائل پر گفتگو ہو گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسداد دہشت گردی میں قریبی تعاون ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔