نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

منگل 30 اپریل 2024ء

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت شاہد خاقان عباسی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے ریفرنس واپس لیے جانے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی اور موقف اپنایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔ واضح رہے نیب نے اسی کیس میں 2019 میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا اور نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات