بشام چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

پیر 29 اپریل 2024ء

بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگردگرفتار کرلئے گئے خیبر پختونخواہ سی ٹی ڈی کے مطابق بشام حملے میں گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔ واضح رہے کہ 26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔ بشام واقعے کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے چینی سفارتخانے کا دورہ کر کے اپنے سب سے قریبی دوست ملک کے باشندوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے تھے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات