نواز شریف کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے،سینیٹر عرفان صدیقی

بدھ 17 اپریل 2024ء

سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے کیونکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ پارٹی کو دے سکیں، نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں رائے موجود ہے کہ پارٹی کو جز وقتی نہیں کل وقتی صدر چاہیے، سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اس وقت ملکی معیشت کی بحالی شہباز شریف کا سب سے بڑا مشن ہے، مسلم لیگ ن میں رائے ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں۔تاہم ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا، رائے ہے کہ پارٹی کے سیاسی عہدے حکومتی عہدوں سے علیحدہ کردیے جائیں۔ لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ہائیکورٹ کے ججز کیس میں فریق بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نواز شریف اس کیس میں کوئی درخواست دائر نہیں کر رہے، ان کے کیسز قانونی طور پر اختتام کو پہنچ چکے ہیں، نواز شریف کے خلاف کیسز اخلاقی اور سیاسی طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جج ارشد کی گواہائی کے بعد کیسز کی حقیقت سب کے سامنے آ چکی ہے، نواز شریف کو کوئی ضرورت نہیں کہ ان کیسز کو کھنگالا جائے اور اس میں کوئی درخواست لیکر جائیں۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جس کے پاس کوئی وزارت ہے وہ اس پر توجہ دے رہا ہے تو جماعت اس وجہ سے نظر انداز ہو رہی ہے




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔