حکومت 5 ماہ پورے کر لے تو بڑی بات ہوگی،فواد چوہدری

پیر 15 اپریل 2024ء

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں موجودہ حکومت 5 مہینے حکومت پوری کر لے تو بڑی بات ہوگی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کی ضرورت ہے، اتنی زیادہ لڑائیاں ہو رہی ہوں تو ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔ سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم تو منت ہی کر سکتے ہیں کہ بس اب آگے بڑھیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر ٹمپریچر نیچے نہیں آسکتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت کی حالت یہ ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی یہاں انویسٹ کرنے کو تیار نہیں، جب آپ اپنے لوگوں کو ہی قائل نہیں کر پا رہے تو پھر دوسروں کو کیسے کہیں گے کہ یہاں انویسٹ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت خطرہ ہے، میں چار بار جیل سے ہو آیا ہوں




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات