صدر مملکت آصف علی زرداری سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

بدھ 03 اپریل 2024ء

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات، صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ترجمان ایوان صدر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے صدر مملکت سے ملاقات کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کو دہشت گردی کےخلاف جاری فوجی آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی آرمی چیف نے ملاقات میں روایتی خطرات کےخلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی، جنرل سید عاصم منیر نے ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار سے متعلق صدر مملکت کو بریفنگ دی ترجمان کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاستی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل رہی ہیں۔ صدر آصف زرداری نے متاثرہ علاقوں کی سماجی ترقی کے لیے فوج کی کوششوں کو بھی سراہا، قومی ترقی کی جانب پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا۔ آصف زرداری نے قومی طاقت کے ذریعے دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی استقامت اور طاقت کی علامت رہے گا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔