پاک چین سرحد خنجراب چار ماہ بعد کھول دی گئی

پیر 01 اپریل 2024ء

پاک چین سرحد خنجراب 4 ماہ بعدتجارت اور سیاحت کے لیے کھول دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سرحدی معاہدے کے تحت ہر سال پاک چین سرحد کو یکم دسمبر سے 31 مارچ تک بند کیا جاتا ہے۔ جس کو آج یکم اپریل کو دوبارہ آپریشنل کردیا گیا ہے،جس کے بعد خنجراب کے رستے پاک چین تجارتی بحال ہوگئی ہے حکام کے مطابق سرحدی معاہدے کے تحت سرد موسم اور برف باری کے باعث سرحدی آمد و رفت بند کی جاتی ہے۔اس دوران اس سرحد سے پاک چین تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہتی ہیں تاہم ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہتی ہے




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام