پاکستان اور آئی ایم کے درمیان مذاکرات مکمل،ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جلد ملنے کا امکان

بدھ 20 مارچ 2024ء

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول ایگزیکیٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق معاہدے کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کے بعداسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز کی آخری قسط ملنی ہے، قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالرز کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔اعلامیے میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پہلے جائزے کے بعدپاکستان کی معاشی اور مالی حالت بہتر ہوئی، با اعتماد پالیسی مینجمنٹ کی پشت پر ترقی اور اعتماد کی بحالی جاری ہے۔ آئی ایم ایف کہا ہے کہ نئی حکومت نے پروگرام پر عمل درآمد جاری رکھنے کا کہا ہے، کثیر الجہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے رقوم کی بحالی میں بہتری آئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال ترقی معمولی رہنے کی توقع اور افراطِ زر ہدف سے کافی زیادہ ہے، اقتصادی کمزوریوں سے نمٹنے کے لیے جاری پالیسی اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔حکومتِ پاکستان نے مسائل کے مستقل حل کے لیے وسط مدتی فنڈ پروگرام میں دلچسپی ظاہر کی ہے، نیا پروگرام اقتصادی بحالی کو مستحکم، مضبوط اور پائیدار بنیادیں دینے کے لیے ہے۔ اعلامیے میں آئی ایم نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نگراں حکومت کے حالیہ مہینوں میں پروگرام پر کام کو سراہتے ہیں، پاکستان نے نئے قرض پروگرام کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے، پاکستان سے میڈیم ٹرم فنڈ سپورٹڈ پروگرام پر مذاکرات کریں گے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات آنے والے مہینوں میں شروع ہوں گے، پاکستان کی معاشی اور مالی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق بہتر پالیسی مینجمنٹ کے باعث معاشی گروتھ اور اعتماد بحال ہوا ہے، امید ہے کہ پرائمری بیلنس 401 ارب روپے تک رہے گا۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات