سلمان اکرم راجہ وکلاء اور خاندان کے ساتھ آراو آفس کیوں گئے،عون چوہدری

جمعه 16 فروری 2024ء

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کہتے ہیں میں این اے 128 لاہور سے کامیاب ہوا، سلمان اکرم راجہ کس حیثیت سے آر او کے دفتر گئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے 70 وکلا کے ہمراہ آر او آفس پر دھاوا بولا، انہیں اتنے وکلا اور فیملی کے ساتھ آر او آفس جانے کی اجازت کس نے دی اور کیسے ملی؟ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کا نوٹیفکیشن 9 فروری کومل گیا تھا، میری کامیابی کا نوٹیفکیشن مخالف امیدوار سلمان اکرم راجہ نے چیلنج کیا، لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیا، وکلاء برادری ہمارے لیے بہت قابلِ عزت ہے۔ آئی پی پی کے رہنماءعون چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں قانون کے دائرے میں رہنا ہے، سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پر تشدد کیا۔ سلمان اکرم راجہ کی فیملی ہمارے لیے قابلِ عزت ہے، کالا کوٹ پہن کر کوئی بدمعاشی کرے گا تو قابلِ قبول نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا،سلمان اکرم راجہ کی جانب سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر رکھا تھا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام