بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایمل ولی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ نے نمٹادی

بدھ 14 فروری 2024ء

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اے این پی کے رہنماء ایمل ولی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ نے غیر موثر قرار دیکر نمٹادی اے این پی کی رہنماء ایمل ولی کی دائر درخواست کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نےکی۔ سماعت کے دوران ایمل ولی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسمبلی رہی نہ بانی پی ٹی آئی رکن رہے، کیس اب قابل سماعت نہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے کامیاب قرار دیا گیا تھا، لیکن اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں بانی پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی تھی ،کاغذات میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر نہیں تھا۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کو 7 حلقوں سے نااہل کیا جائے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات