نو مئی واقعات،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

هفته 10 فروری 2024ء

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور نو مئی واقعات کے حوالے سے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی سماعت کے بعدعدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا۔ واضح رہے کہ عمران خان اس وقت سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا پانے کے بعد راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید ہیں،نومئی واقعات کیس میں ضمانت کے بعد بھی وہ جیل میں ہی رہیں گے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا