بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بھرتی کے حوالے سے پاوور ڈویژن سے متعلقہ اشتہار جعلی نکلا

پیر 29 جنوری 2024ء

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ملازمتوں کا سوشل میڈیا پر وائرل اشتہار جعلی نکلا،پاوور ڈویژن نے تحقیقات کےلئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا پاوور ڈویژن کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بھرتی کے حوالے سے ایک اشتہار زیر گردش ہے جو کہ جعلی ہے خط میں کہا ہے گیا کہ اشتہار میں ملازمت کے لئے درخواست دینے کےلئے ایک ہزار روپے جمع کرانے کا بھی کہا گیا ہے اور اس حوالے سے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں جبکہ مختلف کیڈرز کی بیس ہزار آسامیوں پر بھارتی کےلئے جعلی اشتہار میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں پاوور ڈویژن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور پاوور ڈویژن نے ایسا کوئی بھی اشتہار جاری نہیں کیا ہے خط میں ایف آئی اے حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور زمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ عوام کو اس فراڈ سے بچانے کےلئے اقدامات بھی کئے جائیں




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے