فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

جمعرات 18 جنوری 2024ء

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔سندھ ہائیکوٹ آئینی درخواستیں منظور کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ ذوالفقار مرزا نے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 70،71،72 سے بھی کاغذات جمع کرائے تھے۔تاہم ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹربیونل نے کاغذات مسترد کردیے تھے۔ کاغذات مسترد ہونے کی ایک وجہ فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا پر بینک ڈیفالٹر ہونے کا الزام تھا۔ جس پر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔ فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کنندہ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گی




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے