انتخابات ملتوی کرانے کےلئے سینیٹ میں ایک اور قرارداد جمع

اتوار 14 جنوری 2024ء

ملک بھر میں جاری شدید سرد موسم، برف باری اور سیکورٹی چیلنجز کی پیش نظر ایوان بالا میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی، انتخابات ملتوی کرانے کے حوالے سے آزاد پارلیمانی گروپ کے سنیٹر ہلال الرحمان نے قرارداد جمع کرائی قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں سرد ترین موسم اور برف بری کے منفی اثرات سامنے آرہے ہیں،صوبہ خیبر پخونخوا کے مختلف علاقوں میں جاری انتخابی مہم میں بھی سرد موسم شہریوں کو سازگار ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہا ہے، آزاد گروپ کی قرارداد میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 8 فروری 2024 کے بجائے کسی موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام اور امیدواروان میں اس حوالے سے احساس محرومی اور خاص طور پر سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے امیدوار سیکورٹی مسائل سے متاثر ہورہے ہیں،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔