لکی مروت،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،دو دہشتگرد ہلاک ،دو سیکیورٹی اہلکار شہید

بدھ 10 جنوری 2024ء

سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ضلع لکی مروت میں جھڑپ، فائرنگ کا شدید تبادلہ، دو دہشت گرد مارے گئے، آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ کے نام سے شناخت، سپاہی محمد افضل اور سپاہی ابرار حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ضلع لکی مروت میں جھڑپ ہوئی، اس موقع پر فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کو جواب دیا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، تاہم، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے 29 سالہ سپاہی محمد افضل اور مانسہرہ کے 27 سالہ سپاہی ابرار حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا