سائفر کیس،سماعت بغیر کارروائی کے 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

پیر 08 جنوری 2024ء

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کردی ہے۔ سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی بارہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سینٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور انکی حاضری لگائی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں حکم امتناع ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی بارہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت کے بعد وکیل خالد یوسف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کی۔ سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ اور ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہونے کے باعث رہا نہ ہو سکیں گے۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔