بلے کے نشان کا معاملہ،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

جمعرات 04 جنوری 2024ء

پاکستان تحریک انصاف نے بلے کے انتخابی نشان کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے اجلت میں فیصلہ دیا، کیس پہلے ہی ڈویژن بنچ کے سامنے مقرر تھا، ڈویژن بنچ سے پہلے سنگل بنچ فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں تھا، الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی،دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے بلے کا انتخابی نشان واپس لیتے وقت شواہد کو مدنظر نہیں رکھا،بغیر شواہد فیصلہ کر کے بلے کا انتخابی نشان چھینا گیا، پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر قانونی ہے کالعدم قرار دینے کی استدعا ہے، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے اپیل پر فوری سماعت کی استدعا بھی کردی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان