لیول پلیئنگ فیلڈ،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

منگل 26 دسمبر 2023ء

عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پر عملدرآمد کا معاملہ،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا،عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی استدعا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 22 دسمبر کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے،پی ٹی آئی امیدواروں کو ریلیوں اور جلسوں کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی امیدواروں اور رہنمائوں کو گرفتاریوں اور حراساں کرنے سے روکنے کی بھی استدعا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے دائردرخواست میں چاروں چیف سیکرٹریز ، آئی جیز،سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام