تاحیات نااہلی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے بنچ تشکیل کےلئے کیس ججز کمیٹی کو بھجوا دیا |
|
پیر 11 دسمبر 2023ء | |
تا حیات نا اہلی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے 5 رکنی بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میر بادشاہ قیصرانی کی نااہلی کے کیس پر سماعت کے دوران تاحیات نااہلی سے متعلق پانامہ کیس اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم بھی زیرِ بحث آئیں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ میر بادشاہ قیصرانی کو نااہل کیوں کیا گیا؟ درخواست گزار کے وکیل ثاقب جیلانی نے جواب دیا کہ میر بادشاہ قیصرانی کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر 2007ء میں نااہل کیا گیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے 2018ء کے انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ مقدمے کی سماعت جنوری 2024ء میں عام انتخابات سے پہلے ہو گی، اس مقدمے کو انتخابات میں تاخیر کی وجہ نہیں بنایا جائے گا۔ سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ موجودہ کیس 2018ء کے انتخابات سے متعلق ہے، اب نئے انتخابات سر پر ہیں تو یہ لائیو ایشو کیسے ہے؟ اس کیس سے موجودہ انتخابات متاثر ہوں گے۔ یاد رہے کہ میر بادشاہ قیصرانی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا تھا |