خیبر پختونخواہ ،میڈیکل کالجز میں داخلے کےلئے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

بدھ 29 نومبر 2023ء

خیبر پختونخوا کے میڈیکل وڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لئے ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کامیاب قرار دیئے جانے والے طلباء و طالبات کی شرح 75 فیصد رہی اعداد و شمار کے مطابق میڈیکل کاجلوں کے داخلے کےلئے 21 ہزار 206 طلبہ نے کولیفائی کرلیا جس کا تناسب 61 فیصد بنتا ہے جبکہ ڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لئے 24 ہزار 283 طلبہ اہل قرار دیے گئے ہیں جن کی شرح 70 فیصد بنتی ہے۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق 6 طلبا192 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے، جن میں تیموراقبال، انعم خان، امان اللہ، محدا مطیع العظیم، عاصم ایاز اور حسیب خان شامل ہیں۔ نتائج کے مطابق 5 طلبا نے مشترکہ طور پر191نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 2طلبا نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حکام کے مطابق ٹیسٹ کےلیے 46 ہزار 218 طلبا نے رجسٹریشن کرائی تاہم امتحان 34 ہزار 852 طلبا نے دیا، 11 ہزار 366 طلبا ٹیسٹ کے درن غیر حاضر رہے۔ میڈیکل کاجلوں کے داخلے کےلئے 21 ہزار 206 طلبہ نے کولیفائی کرلیا جس کا تناسب 61 فیصد بنتا ہے جبکہ ڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لئے 24 ہزار 283 طلبہ اہل قرار دیے گئے ہیں جن کا تناسب 70 فیصد بنتا ہے۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں