ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں،بھاری مقدار میں چینی،گندم اور کھاد بر آمد

پیر 16 اکتوبر 2023ء

سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے مثبت نتائج منظر عام پر آگئے،ہزاروں میٹرک ٹن گندم،کھاد،چینی اور دیگر اشیاء کی برآمدگی کی گئی، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 4275.699 میٹرک ٹن کھاد، 2156.061 میٹرک ٹن گندم و آٹا، 8259.91 میٹرک ٹن چینی اور 0.17 ملین لیٹرز ایرانی تیل برآمد کیا اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے 274.423 میٹرک ٹن چینی جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، قصور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور جھنگ سے 146.057میٹرک ٹن کھاد، 45.359 میٹرک ٹن گندم و آٹا اور 123.227 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران سندھ سے 4077.161 میٹرک ٹن کھاد، 2110.702 میٹرک ٹن گندم و آٹا، 6902.724 میٹرک ٹن چینی جبکہ 0.15 ملین لیٹرز ایرانی تیل برآمد کیا جبکہ چمن اور اس کے ملحقہ علاقوں سے 4.536 میٹرک ٹن کھاد اور 326.223 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی،کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے کامیاب کارروائی میں 273.969 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں کامیاب کارروائی میں 63 غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس پکڑے واضح رہے کہ ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری کارروائیوں سے نہ صرف مارکیٹ میں اشیاء کی فراہمی بہتر ہوئی ہے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ قیمتوں کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات