ملک کے امن اور خوشحالی کےلئے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا،آرمی چیف

بدھ 27  ستمبر 2023ء

آرمی چیف کا دورہ پشاور,خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت،کہا ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا،ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف نے خواتین کے سپموزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق سمپوزیم میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے،ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، آرمی چیف کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا اور ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا،آرمی چیف نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کاپورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے، دوسری جانب اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران، آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی صوبائی ایپکس کمیٹی کے شرکا ء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں اجلاس کے شرکاء نے شہداء کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا اپیکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہوگا،ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا،پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم