آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال

پیر 11  ستمبر 2023ء

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نےکہاہےکہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کےسامنےکئی آئینی مقدمات آئے،آئینی ایشوز میں الجھاکرعدالت کاامتحان لیا گیا،سخت امتحان اورماحول کا کئی مرتبہ عدالت خودشکاربنی، جوواقعات پیش آئےانہیں دہرانا نہیں چاہتالیکن اس سےعدالتی کارکردگی متاثر ہوئی،دعاہےملک میں استحکام آئے،جب ملک میں سیاسی استحکام آئےگا توعدلیہ سمیت ہرادارہ مستحکم ہوگا سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال پرفل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتےہوئےچیف جسٹس عمرعطابندیال نےکہابطورچیف جسٹس آخری مرتبہ نئےعدالتی سال کی تقریب سےخطاب کررہا ہوں،تعیناتی کےایک سال میں سپریم کورٹ نےریکارڈ23 ہزار مقدمات نمٹائے،فروری2023 میں سپریم کورٹ کےسامنےکئی آئینی مقدمات آئےآئینی ایشوز میں الجھاکرعدالت کاامتحان لیا گیا،سخت امتحان اورماحول کا کئی مرتبہ عدالت خودشکار بنی، جو واقعات پیش آئےانہیں دہرانا نہیں چاہتالیکن اس سےعدالتی کارکردگی متاثر ہوئی، چیف جسٹس نےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیلئےنیک تمناوں کا اظہارکیا،انہوں نےکہاجہاں آزاد دماغ ہوں وہاں اختلاف ہوتاہے، جسٹس فائز عیسیٰ بہت اچھے انسان ہیں،میری اوران کی اپروچ الگ ہے،سبکدوش ہونے والےچیف جسٹس کےطورپربہت سی امیدیں لےجارہاہوں،پرامید ہوں کیونکہ سپریم کورٹ نے مشکل وقت کاٹ لیاہے،ہم میں سےکسی نےبھی اسمبلی کی تحلیل کےبعدعام انتخابات 90 دن میں کرانےپراختلاف نہیں کیا،مشکل اس لیےپیش آئی کہ یہ ایک سیاسی لڑائی تھی، عدالت کی ذمہ داری یہ بتاناہے کہ آئین کیاکہتا ہے،عدالت کی بھی کچھ آئینی حدودہیں جن کےپابند ہیں،شدید تنقید کے باوجوداس سال کے 9 ماہ میں صرف ایک ازخودنوٹس لیا،امید ہےمیرے قابل جانشین ازخود نوٹس کےمعاملے میں بہترمیکنزم بنائیں گے،میرے معصومانہ ریمارکس کوطنزیہ بیانات کے طور پرپیش کیاگیا،جب میں نے کہا"گڈٹوسی یو"تو اسےغلط رپورٹ کیاگیا،میں ہر ایک کوگڈ ٹو سی یو کہتا ہوں، چیف جسٹس نےکہاسپریم کورٹ پراربوں روپےکا ڈیم فنڈ رکھنےکاالزام لگایاجاتاہے،ڈیمزفنڈ میں اگست 2023 میں چارلاکھ روپےکا اضافہ ہوا،اگست میں بھی فنڈز میں رقم آنےکامطلب عوام کا سپریم کورٹ پراعتماد ہے،ریفرنس کےبعدصحافی نےچیف جسٹس سےریٹائرمنٹ کےفل کورٹ ریفرنس سےمتعلق سوال کیاجس پرچیف جسٹس نےجواب دیا میں نےاب تک اس بارے میں نہیں سوچا اورفیصلہ نہیں کیا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا