پنجاب اور کے پی میں انتخابات کا التواء،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

جمعرات 31  اگست 2023ء

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے آئین سے انحراف کیا۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیوں کی تحلیل کا آئینی قدم اٹھایا، اسمبلیوں کی قبل از وقت تحلیل، الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند کرتی ہے پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 90 روز میں انتخابات کے دستوری حکم کی تشریح کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بنایا۔ جبکہ الیکشن کمیشن نےحکم پر عمل کی بجائے انتخابات غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کاقدم اٹھایا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کے غیر ضروری التواء اور عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد